حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء ممبئی انڈیا نے پال گھر میں دھرم گرو پر ہوے حملے کی سخت الفاظ سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں سی ایم صاحب کے کی جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے سازش کرنے والوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا۔ امید کرتے ہیں ہمیشہ اسی طرح مظلوموں کی حمایت اور ظالمین کے خلاف بر وقت اقدامات کر کے سازشوں کو ناکام کر کے انسانیت اور دیش کی سر بلندی کے باعث بنے رہینگے۔
ہماری پوری حمایت دھرم گرؤوں کے ساتھ ہے جو ملک کی یکجہتی کو خدشہ دار کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدام کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کی رات ممبئی سے دو سادھو اور ان کے ڈرائیور سورت جا رہے تھے ۔ پال گھر کے گنزچنچلے نامی گاؤں کے پاس بھیڑ نے بچہ چور ہونے کے شک میں ان کی گاڑی کو روک کر ان کی پٹائی شروع کردی اور پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سو دس افراد کو گرفتار کرلیا اور علاقے کے دوپولیس اہلکاروں کو برخاست کردیا گیا، لیکن اتوار کی شام سے سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے اور اس واقعے کو فرقہ وارارنہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جو سراسرغلط ہے ۔